Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » پاکستانی ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں یہ خود بہت ہیں، وسیم اکرم کا نئی ٹیم بنانیکا مطالبہ
بین اقوامیکرکٹکھیل

پاکستانی ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں یہ خود بہت ہیں، وسیم اکرم کا نئی ٹیم بنانیکا مطالبہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق کپتان وسیم اکرم  نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے، یہ اپنے لیے خود ہی بہت ہیں۔

اسٹاف رپورٹ

وسیم اکرم نے بھارتی اسپورٹس چینل پر تبصرے کے دوران خاصی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ان کے منہ میں کیا چوسنی ڈالیں گے؟ ان کو بتائیں گے کہ situation awarness کیا ہوتی ہے، یہ پچھلے 8، 10 سالوں سے کھیل رہے ہیں، کیا انہیں بابر اور کوچ بتائیں گے کہ کیسے کھیلنا ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Star Sports India (@starsportsindia)

انھوں نے بھارت کے خلاف محمد رضوان کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا رضوان کو میں بتاؤں گا کہ ایک اوور کے لیے سب سے اہم بولر آیا ہے تو وکٹ لینے آیا ہے تم اس کے اوور میں سنگل لو، ہماری ٹیم نے 10 اوورز کے بعد کوئی چوکا ہی نہیں لگایا اور کوشش بھی نہیں کی، افتخار احمد کو میں بولنگ کروں تو وہ ایک ہی شاٹ لگائے گا، آف سائیڈ پر بھی کھیلنا سیکھ لو، 120 رنز کے ہدف کا تعاقب بھی نہ کر سکے، بطور پاکستانی شرمندگی ہونے لگی ہے۔

سابق کپتان قومی ٹیم نے مطالبہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی نئی ٹیم بنائی جائے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے بعد بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ شدید ناراض ہیں اور پاکستان ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی بھارت سے شکست کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے قومی ٹیم میں بڑی سرجری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

Related posts

محمد یوسف کس اختلاف پر سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوئے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

admin

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ

admin

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز سیمی فائنل: ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پاکستان شاہینزکو 30 رنز سے ہرا دیا

admin

Leave a Comment