Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے: اسد شفیق
پاکستانکرکٹ

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے: اسد شفیق

سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر  اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔ 

رپورٹ    !  شاہ زیب شہزاد

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اسد شفیق نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو میچ تبدیل کرسکتے ہیں، البتہ ٹی ٹوئنٹی میں اپ سیٹ کا چانس رہتا ہے۔

انہوں نے شاداب کی فارم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں اچھی پرفامنس دی ہے، ہر کھلاڑی پر ایسا وقت آتا ہے جب وہ پرفام نہیں کر پاتا،  ابرار احمد کو کیوں نہیں کھلارہے اس کا علم منیجمنٹ کو ہوگا۔

اسد شفیق نے کہا کہ پی سی بی کا ویمنز ٹورنامنٹ کروانا بہت اچھا اقدام ہے، پی سی بی کی کوشش ہے کہ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرے۔ ہمارا ڈومسٹیک کا اسٹرکچر اچھا نہیں ہے، ہمارا مین فوکس ڈومیسٹک کرکٹ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں ایکشن میں ہیں، 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

Related posts

وقار یونس کی پی سی بی میں بطور ایڈوائزر تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

admin

ارشد ندیم کا لاہور سفاری پارک کا دورہ، ڈی جی وائلڈ لائف نے 20 لاکھ کا چیک دیدیا

admin

میچ جتوانے کی سرتوڑ کوشش کرنیوالے نسیم بھارت سے شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

admin

Leave a Comment