Urdu ke Sab sy Ziada Pasand ki jany Wali News Website
Home » ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے پہلے روز کا اختتام، ٹاپ 10کھلاڑیوں میں 6 پاکستانی شامل
کھیل

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے پہلے روز کا اختتام، ٹاپ 10کھلاڑیوں میں 6 پاکستانی شامل

کولمبو میں جاری ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ کے پہلے دن پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، پہلے روز کے اختتام پر ٹاپ 10 میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں 12 سالہ احمد سلمان تمام 8 گیمز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہیں، احمد سلمان ایونٹ میں شریک تمام 138 پلیئرز میں واحد ناقابل شکست پلیئر ہیں۔

پاکستان ہی کے 16 سالہ عفان سلمان 7 گیمز جیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں، بھارت کے مادھو کامت نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کررکھا ہے۔

پاکستان کے احزم احمد 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ بلال اشعر پانچویں، منال اشعر چھٹے اور محمد یادان 10 ویں نمبر پر ہیں۔

سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے وسیم کھتری ٹاپ پوزیشن پر ہیں، وسیم نے پہلے روز 7 میں سے 6 گیمز میں حریفوں کو مات دی۔

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ کے دوسرے روز 9 گیمز کھیلے جائیں گے۔

Related posts

پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو نیا ہیڈ کیوریٹر مقرر کر دیا

admin

ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران پنڈی فین پارک کے انتظامات آئی سی سی دیکھے گی

admin

پاک بھارت میچ کی میزبانی کرنیوالا نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم گرانےکا فیصلہ

admin

Leave a Comment